• news

نیب کے کراچی میں چھاپے، 70 کروڑ کے فراڈ میں ملوث 3 افراد گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے کراچی کے علاقوں صدر اور جمشید روڈ پر کارروائی میں تین ملزمان گرفتار کرلئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزمان پر 70 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ ملزموں پر شہریوں سے جعلسازی کا الزام ہے۔ اس سے پہلے بھی مقدمے میں دو ملزمان گرفتار ہیں۔ مقدمے کا مدعی نجی ہسپتال کا سرجن ہے۔ ملزموں نے نجی ہسپتال کے سرجن سے 26 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔
نیب/چھاپے

ای پیپر-دی نیشن