• news

سینٹ کمیٹی انسانی حقوق نے عنبرین کے قتل کی فرانزک رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ایبٹ آباد میںکم عمر عنبرین کے قتل کی فرانزک رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو ہدایت کی ہے پسند کی شادی کے لئے گھر سے بھاگنے والی صا ئمہ اور موسیٰ کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ عنبرین کا وحشیانہ قتل جرگے کے ذریعے نہیں بلکہ 20،25علاقے کے بدنام افراد کا فیصلہ تھا۔ صائمہ اور موسیٰ لا پتہ ہیں لیکن شواہد موجود ہیں کہ دونوں زندہ ہیں۔دونوں کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔اوکاڑہ فارمز تنازعے کے حوالے سے وزارت دفاع کے میجر جنرل محمد عابد نذیر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کو ڈی پی او آفس میں مزارعین اور محکمہ دفاع کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔مزارعین بٹائی کے اوپر کام کرینگے ۔زبردستی نیا معاہد ہ نہیں کیا جائیگا مارکیٹ ریٹ کے تحت معاہد ہ طے پایا ہے ۔ 2000سے 2005کے بقایہ جات معاف کر دیئے گئے ۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں مزارعین کے نمائندوں کو اجلاس میں بلالیا جبکہ معاہدے کی تفصیلات بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیں۔منگل کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین کمیٹی سینیٹر محمد محسن خان لغاری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
سینٹ کمیٹی انسانی حقوق

ای پیپر-دی نیشن