دوا ساز کمپنیوں نے بجٹ سے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دوا ساز کمپنیوں نے بجٹ سے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ذرائع میڈیسن مارکیٹ کے مطابق ادویات کی قیمتیں 70 سے 110 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ذہنی امراض، کھانسی، ملیریا اور چھالوں سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔ بام، انجکشن اور بچوں کے حفاظتی قطرے بھی مہنگے ہوگئے۔ درد کی دوا بھی 60 سے 110 فیصد مہنگی کردی گئی۔