تیزاب سے جھلسنے والی اداکارہ انعم خان کا آپریشن
لاہور (کلچرل رپورٹر) تیزاب سے جھلسنے والی اداکارہ انعم خان کا آپریشن گزشتہ روزجناح ہسپتال میں ہوا۔ ان کی بہن نے بتایاکہ انعم خان کی حالت نازک ہے انہیں ابھی ہوش نہیں آیا، ہم بہت پریشان ہیں۔ ڈاکٹر نے تسلی تو دی ہے لیکن جب انہیں ہوش آئے گا تو ہماری پریشانی ختم ہوگی۔ انعم خان نے کیرئیر کا آغاز فلم شور شرابا سے کیا جس میں انہوں نے سپورٹنگ رول ادا کیا۔ اس کے علاوہ بھی وہ ایک اور فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔