اداکارہ مہک نور ڈرامہ ’’عشق ریڈی میڈ‘‘ کی کاسٹ میں شامل
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ مہک نورتماثیل تھیٹرمیں زیرنمائش ڈرامہ عشق ریڈی میڈکی کاسٹ میںشامل ہوگئیں جس کے مصنف وہدایتکارنسیم وکی اورپروڈیوسرقیصرثناء اللہ ہیں۔دیگرفنکاروںمیں قسمت بیگ،دیاعلی، نایاب ،نسیم وکی ،طاہرانجم ،عمران شوکی شامل ہیں۔مہک نورکاکہناتھاکہ شائقین میں میری پرفارمنس کو بہت پسندکیا جا رہا ہے۔