• news

پانامہ لیکس نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیئے، وکلا تحقیقات میں ساتھ دیں: شاہ محمود

کراچی (صباح نیوز) تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات میں وکلا اپوزیشن کا ساتھ دیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا۔ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔ کرپٹ حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیئے۔ شاید ہی کوئی ادارہ ایسا ہو جو درست انداز میں کام کررہا ہو، طرز حکمرانی اور نظام کو ازسرنو دیکھنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی راہداری کو گیم چینجر قرار دے دیا اور کہا سی پیک پاکستان سمیت خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن