• news

سعودی عرب میں دہشت گردی پر 14 مجرموں کو سزائے موت‘ 9 کو 3 سے 15 برس قید‘ ایک بری

جدہ (امیر محمد خان) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزام پر 14افراد کو سزائے موت جبکہ 9 دوسرے مجرموں کو قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایک ملزم کو بری کر دیا ہے جبکہ باقی 9 کو 3 سے 15 برس قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ سزا پانے والوں پر العوامیہ میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام راہگیروں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے 24 ارکان پر مشتمل گروہ کیخلاف العوامیہ کے علاقے میں مسلح گروپ بنانے اور اس کے ذریعے 400 غیر قانونی کارروائیوں کرنے کے الزامات کے مقدمات کی سماعت کی۔ ملزموں پر قطیف اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں، سعودی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کی جائیدایں لوٹنے یا نذر آتش کرنے کا الزام تھا۔ نیز سزا پانے والے متعدد افراد العوامیہ میں منشیات کی سمگلنگ، دکانیں لوٹنے اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ مجرموں نے العوامیہ میں ملازمت کرنے والے متعدد غیر ملکی تارکین وطن سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار بھی کی۔
سزائے موت

ای پیپر-دی نیشن