• news

زرداری، قائم علی شاہ کی 7 گھنٹے طویل ملاقات، بلدیاتی نظام آپریشنل بنانے کا فیصلہ نہ ہو سکا

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے درمیان دبئی میں سات گھنٹے تک طویل ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی، سندھ کے انتظامی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں بلدیاتی نظام کو آپریشنل بنانے پر بھی غور کیا گیا تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، اس حوالے سے آج پھر ملاقات کا امکان ہے۔ قبل ازیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں اہم ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پانامہ لیکس پر حکومت کے خلاف سخت موقف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنما متفق تھے کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہونا چاہیے۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ میں عام آدمی کا خیال نہ رکھا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن