مصباح الحق کے بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر چل نکلے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر چل نکلے، قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹرز کے سکلز کیمپ کے دوران بھرپور مصروف دکھائی دیئے۔ چھوٹے مصباح نے کیمپ کے دوران بیٹنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ وکٹ کیپنگ کے شعبہ میں مصروف دکھائی دیئے۔ جب سرفراز احمد پریکٹس کر رہے تھے تووہ نظریں جمائے رہے۔