واسا LDAحکام سے اپیل
مکرمی !سیوریج پائپ لائن ’’جسکی کل لمبائی تقریباً‘‘ ڈیڑھ سو گز ہے، بچھانے کا آغاز مورخہ 11-4-16کو ہوا مورخہ 24-4-16یعنی 14یوم میں ٹھیکیدار نے 8فٹے تو پائپ بچھائے مورخہ 24-4-16کو واسا احکام SDOصاحب سبزہ زار ڈویژن موقع پر تشریف لائے۔ اسی روز شام کو واسا کے دو افسر مجاز تشریف لائے ٹھیکیدار بھی موجود تھا افسران مجاز نے پائپوں کا ملاحظہ کیا جن پر کوالٹی کنٹرول افسر مجاز کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے پائپ مسترد ( کردئیے جبکہ پائپ بچھائے جاچکے ہیں جو غیر تسلی بخش ہیں۔ ٹھیکیدار نے کام بند کردیا ہے ایک ماہ گذر گیا ہے عوام الناس سخت پریشان ہیں‘اہلیان شاہین سٹریٹ کی واسا حکام سے اپیل ہے کہ سیوریج لائن فوری بچھائی جائے۔ ( اہلیان شاہین سٹریٹ ہجویری ٹائون ملتان روڈ لاہور)