گُڑ کھائیں گلگلوں سے پرہیز
مکرمی! اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اصطلاح قرآن اور جمہوریت کو یکجا کرنے کے مترادف ہے۔ اس دھوکہ دہی سے بچنے کی واضح ہدایت سورہ قلم 68-9 میں ہے کہ بندوں کی باتوں سے اللہ کی بات میں لچک پیدا نہ کرو۔ پارلیمانی جمہوریت کی ابتدا ہی تفرقہ سے ہوتی ہے‘ یعنی حزب مخالف کا کردار‘ تو جمہوریت خالص اسلامی کیسے ہیں؟ جب آمنو نہ ہوا تو عملو الصالحات کیا! موجودہ حالات متقاضی ہیں صراط مستقیم کی تلاش کے۔ ٹیڑھی بنیاد سے مستحکم عمارت کیسے حاصل ہوئی۔ ’’کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا‘‘ کے مصداق پر خود کو کہیں کا بھی نہیں پاتے۔ (معین الحق ، ماڈل ٹاؤن لاہور)