• news

لیبیا : دو بچوں سمیت 85 تارکین بحیرہ روم میں ڈوب گئے‘ نعشیں برآمد

طرابلس (رائٹرز) لیبیا کے مغربی شہر زوارہ کے قریب یورپ جانے کی کوشش پر بحیرہ روم میں ڈوبنے والے 85 تارکین وطن کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا خیال کیا جاتا ہے یہ تارکین لیبیا سے جا رہے تھے۔ ہلال احمر کے ترجمان الخمیس نے بتایا مرنیوالوں میں 2 بچے شامل اور انکا تعلق سب صحارا افریقہ سے لگتا ہے۔ یہ معلوم نہیں کب ڈوبے، کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا 2روز میں کسی کشتی کے حادثے کی اطلاع نہیں۔
تارکین وطن

ای پیپر-دی نیشن