نشتر ہسپتال ملتان میں جڑواں بچوں کی ہلاکت، خبر افواہ نکلی، لواحقین نے بلاجواز مظاہرہ کیا: ایم ایس
ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز جڑواں بچوں کی ہلاکت بارے خبر محض افواہ ثابت ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صائمہ زوجہ وسیم کو ڈلیوری کیلئے نشتر لایاگیا تاہم بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے ڈاکٹرز نے علاج شروع کیا تو خاتون مریضہ کے عزیز و اقارب نے ڈاکٹرز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا اور الزام لگایا کہ آپریشن میں تاخیر کے باعث جڑواں بچے پیٹ میں دم توڑ چکے ہیں۔ اس حوالے سے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک نے بتایا کہ جڑواں بچے نہ صرف زندہ ہیں بلکہ صحت مند بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کینٹ پولیس کے کانسٹیبل نے مریضہ کے اہلخانہ کو بلاجواز بھڑکا کر مظاہرے پر مجبور کیا ہے جس پر ایس پی کینٹ کو کارروائی کیلئے درخواست کی ہے۔
ڈاکٹر عاشق ملک