پشاور: گھریلو ناچاقی پر بہو ، سمدھی، سمدھن کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ یکہ توت مجید کالونی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر سسر نے جواں سال بہو، سمدھی کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سیلا دیا ملزم تہرے قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم کا بیٹا ارمان محنت مزدوری ککے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے ملزم اس کی بیوی پر تشدد کرتا تھا جس کا گلہ کرنے کیلئے اس کے والدین کراچی سے آئے ہوئے تھے اور تو تکرار کے بعد ملزم نے تینوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نعشوں کی پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے ان کے ورثاء پاڑہ چنار لے گئے ملزم محمد غنی کے خلاف ایس ایچ او اعجاز خان کی مدعیت میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پشاور 3 قتل