• news

نواب شاہ: سوتیلی ماں نے کپڑے نہ دھونے پر بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

نواب شاہ (نامہ نگار) اشرف کالونی میں سنگدل سوتیلی ماں نے کپڑے نہ دھونے پر 12 سالہ لڑکی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ شوہر کھڑا تماشہ دیکھتا رہا۔ پولیس نے سوتیلی ماں اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار آغا ریاض کی بیوی نے سوتیلی بیٹی بارہ سالہ آمنہ کو کپڑے نہ دھونے پر مشتعل ہوکر مرچیں کوٹنے والے ڈنڈے سے پے در پے وار کرکے قتل کردیا وقوعہ کے وقت بچی کا باپ پولیس اہلکار آغا ریاض بھی گھر میں موجود تھا تاہم اس نے پولیس کے مطابق بچی کو سنگدل عورت سے چھڑانے کی کوشش نہیں کی۔ بچی کی چیخیں سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے تاہم ملزمہ رضیہ نے بچی کو جان سے مار کر ہی دم لیا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھی انہوں نے دروازہ نہیں کھولا۔ پولیس کانسٹیبل آغا ریاض اس کی بیوی رضیہ نے گرفتاری میں شدید مزاحمت کی تاہم ڈی ایس پی اعجاز ترین نے پولیس کی بھاری نفری منگوا کر دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
بیٹی قتل

ای پیپر-دی نیشن