چوتھی پاکستان امریکہ کاروباری مواقع کانفرنس نیویارک میں شروع
نیویارک (آن لائن) چوتھی سالانہ امریکہ پاکستان کاروبار ی مواقع کانفرنس جمعرات کو نیویارک میں شروع ہوگئی۔ دو روزہ کانفرنس کا مقصد کاروباری اداروں کے درمیان تعلقات استوار کرنے ، بالخصوص دیدہ زیب ملبوسات، صحت عامہ، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں سے منسلک امریکی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے ایک دوسرے کے ساتھ روابط قائم کرنا ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کر رہے ہیں۔ وفد میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل جیلانی بھی شامل ہیں۔ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر تجارت بروس اینڈریوز کررہے ہیں۔
امریکہ پاکستان کاروباری مواقع کانفرنس شروع