پرنٹ‘ الیکٹرانک میڈیا کی خدمات پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کردیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نئے مالی سال کے بجٹ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خدمات پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ فیصدکردیا گیا ہے۔ بجٹ میں نیوز پرنٹ کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس پر موجودہ رعایت برقرار رکھی گئی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ان ٹی وی چینلوں پر جو غیرملکی ڈرامے نشر کرتے ہیں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائدکردیا گیا ہے۔ ٹی وی میں غیر ملکی اشتہارات پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔