• news

کاسمیٹکس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب گھرانوں کی بچیوں سے سنورنے کا حق چھین لیا گیا : خواتین کا ردعمل

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے کاسمیٹکس کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے غریب گھرانوں کی بچیوں سے سنورنے اور نکھرنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خریداری کے سلسلے میں مختلف بازاروں میںآئی ہوئی خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواتین کے مطابق کاسمیٹکس کی قیمتوں میں اضافہ سے امیر گھرانوں کی خواتین کو تو فرق نہیں پڑتا اس قسم کی خواتین مقامی سطح پر تیار ہونے والا کاسمیٹکس استعمال ہی نہیں کرتیں قیمتوں میں اضافہ کا اثر غریب گھرانوں کی خواتین پر ہی پڑیگا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو کاسمیٹکس مہنگی کرنا ہی ہیں تو بیرون ممالک سے درآمد شدہ کاسمیٹکس پر ڈیوٹی نہ لی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن