مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی میں ایس آر او 105 پر ہنگامہ‘ اپوزیشن کا واک آئوٹ
سری نگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کے روز اپوزیشن ممبران کی جانب سے ایس ار آو 105 جس کے ذریعے ریاست میں کان کنی پر مکمل پابندی عائدکی گئی ہے اور مبینہ طور پر غیر ریاستی افراد کو ریاست کے وسائل میں مداخلت کی اجازت دی گئی ہے کے خلاف شدید احتجاج کے دوران سپیکر کویندر گپتا نے مذکورہ ایس آر او کا جائزہ لینے کے لئے 8 رکنی ہائوس کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر گپتا نے ایس آر او 105 کو التوا میں رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 15 جون تک اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔تاہم اپوزیشن نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ممبران جو ایس آر او 105 کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کررہے تھے، سپیکر کی جانب سے ہائوس کمیٹی تشکیل دینے کے اعلان سے مطمئن نہیں ہوئے اور ایوان سے احتجاجا واک آئوٹ کیا۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی