13 افسروں کے تبادلے،بہاولپور ساہیوال، چنیوٹ کے ڈی پی او تبدیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے9 افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) عمران قریشی ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر ایڈمن راولپنڈی اتھارٹی لگایا گیا ہے۔ مس نازیہ پروین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی کو ایڈیشنل کلکٹر، تنویر احمد وڑائچ ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، عقیل احمد خان ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ راولپنڈی کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو، منور انجم ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی کو ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ، رائو عاطف رضا ایڈیشنل کلکٹر خوشاب کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ راولپنڈی، میاں بہزاد عادل ای ڈی او سی ڈی ایچ آر ایم قصور کو ایڈیشنل کلکٹر خوشاب، محمد رفیق ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ رحیم یار خان کو ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اوکاڑہ اور تقرری کے منتظر جمیل احمد کو ایڈیشنل کلکٹر رحیم یار خان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کا اضافی بھی انکے پاس رہیگا۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے ایس پی آپریشنز لاہور سمیت 4 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو تبدیل کرکے ڈی پی او بہاولنگر‘ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان محمد عاطف اکرام کو ڈی پی او ساہیوال‘ ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹائون ڈویژن لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو ڈی پی او چنیوٹ جبکہ ڈی پی او چنیوٹ محمد عبدالقادر قمر کو ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
پولیس تبادلے