حکومت نے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی کی راہ ہموار کر دی: احمد علی اولکھ
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کے سابق وزیر زراعت ملک احمد علی اولکھ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے یوریا کھاد کی قیمت کم کرکے 1400روپے فی بیگ اور ڈی اے پی کی قیمت 2500روپے اورزرعی ٹیوب ویل کی بجلی کے نرخ 5.35روپے فی یونٹ مقرر کرکے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی کی راہ ہموار کی گئی ہے۔