شاہدرہ تاجر بورڈ کا اجلاس، اشیا کی قیمتوں میں 10فیصد کمی کی جائے: میاں خلیل
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ تاجر بورڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر تنظیم میاں خلیل عبیر ہوا۔ اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں ملک احمد زکی، رانا غلام سرور، عبدالروف بھٹی، میاں محمود احمد، ڈاکٹر امین، جاوید ڈار، طاہر بھولا، عبدالروف نیازی، باؤ عبدالرشید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ میاں خلیل عبیر نے کہا کہ تمام مارکیٹوں کے صدر اپنے اپنے علاقے میں رمضان المبارک میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمت میں دس فیصد کمی کریں۔