• news

ماہ صیام: رضائے الٰہی کے حصول کا نادر موقع ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام رضائے الٰہی کے حصول کا نادر موقع ہے۔ اس ماہ مقدس میں اللہ کی رحمتیں انسانیت کو اپنی طرف بلاتی ہیں کوئی نہ جائے تو اس کی بدقسمتی ہے۔ دل کھول کر غریبوں، ناداروں اور تنگ دستوں کی مدد کریں۔ دکھی انسانیت کی فلاح کے کام کریں۔ اللہ کا دیا ہوا مال اللہ کے راستے میں خرچ کریں۔ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کانام نہیں ہے یہ اپنے نفس پر کنٹرول حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن