• news

کالا باغ ڈیم پر سیاست ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے: قومی امن کمیٹی

لاہور(خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔سیاستدانوں کو اہم قومی منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیں۔ پارلیمنٹ میں قومی ایشوز پر بات کرنے والے ہی عوام کی نظر میں عزت پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کمیٹی کے پروگرام برائے آبی وسائل کی تعمیر پاکستان کی تقدیر کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ چودھری لئیق احمد، ارشاد عالم، آغا شوکت، مکرم شاہ، امجد عبید نے کہا توانائی بحران کا خاتمہ کیئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ اجلاس میں اعجاز احمد، خالد محمود، وقار احمد، امیر علی زیدی، سید مبین ، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن