عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی کی موت ایک عظیم سانحہ ہے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) نامور باکسر عالم اسلام کی عظیم شخصیت محمدعلی باکسر کی موت ایک عظیم سانحہ ہے۔ انہوں نے ویت نام کی جنگ میں حق و سچ کا ساتھ دیا اور بے پناہ اذیت برداشت کی۔ وہ پاکستان میں بھی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ نوجوان نسل کے آئیڈیل اور باکسنگ کو فروغ دیا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما ارشد بلوچ نے ان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ 1989ء میں محمدعلی باکسر لاہور میں مقیم بلوچ قوم کے مہمان رہے۔