• news

صوابی :فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق بیٹے نے ماں بہن کو قتل کر دیا

صوابی (آئی این پی + نامہ نگار) صوابی میں 2 سگے بھائی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک دوسرے واقعے میں بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں اور بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق صوابی کے گاؤں پنج پیر میں پوٹھوہار بائی پاس نہر کے مقام پر دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے جمعہ گل اور اسکے بھائی صابر شاہ کو قتل کر دیا۔ ملزم نعیم گل اور بھائی زرین گل کا کہنا تھا مقتولین سے انکی کچھ روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے ملزموں کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پنج پیر ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر بیٹے نے اپنی ماں اور بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ لیاقت سکنہ پنج پیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر در ج کراتے ہوئے بتایا ان کے بیٹے کامران نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی والدہ مسماۃ (ر) اور بہن مسماۃ (ف) کو قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے۔ ملزم فرار ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن