• news

بھارتی بوگیوں کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس آج اٹاری کیلئے روانہ ہوگی

لاہور (آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی انٹرنیشنل مسافر ٹرین ’’سمجھوتہ ایکسپریس‘‘ آج (پیر کو) لاہور سے براستہ واہگہ بھارتی شہر اٹاری کیلئے روانہ ہوگی اس سلسلے میں گذشتہ رات بھارتی ریلوے کی 11مسافر بوگیاں لاہور پہنچ گئیں۔ پاکستان اور انڈیا ریلوے کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت بھارتی ریک کیساتھ سمجھوتہ ایکسپریس آئندہ چھ ماہ کیلئے چلے گی7 دسمبر سے مذکورہ ٹرین پاکستانی بوگیوں کے تحت چلا کرے گی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت کے مختلف شہروں کو جانیوالے پاکستانی اور بھارتی مسافر رات گئے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچ چکے ہیں جن میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن