وزیر بلدیات خیبر پی کے کے بیٹے کی عدم بازیابی کیخلاف آل پارٹیز کی ہڑتال ختم، کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال
چمن (آن لائن) وزیر بلدیات خیبر پی کے سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے کے عدم بازیابی کے خلاف آل پارٹیز کی جانب سے کوژک ٹاپ پر 3 روزہ ہڑتال کو مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تین دن سے ہزاروں گاڑیاں کوژک ٹاپ پر پھنسی ہوئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک وفد کی شکل میں صوبائی وزیر عبد الرحیم زیارتوال، صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی، اپوزیشن لیڈر مولانا واسع، کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی اور دیگر کے ساتھ آل پارٹیز کے کامیاب مذاکرات ہوئے، مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی۔