• news

نعیم الحق کا ملا منصور کو شہید قرار دینا پارٹی موقف نہیں: وائس چیئرمین تحریک انصاف

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا منصور کو شہید کہنے کو پارٹی ترجمان نعیم الحق کا ذاتی موقف قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں کہا کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والا کبھی شہید نہیں ہوسکتا۔ پارٹی ترجمان نعیم الحق نے ملا منصور کو شہید کہا ہے تو یہ کسی بھی صورت پارٹی پالیسی نہیں، تحریک انصاف ملا منصور کو شہید نہیں سمجھتی۔

ای پیپر-دی نیشن