گوجرانوالہ: شہریوں نے مشکوک غیرملکی باشندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) شہریوں نے مشکوک حرکتیں کرنیوالے دو غیرملکی باشندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ کے قریب پٹرول پمپ کی ٹک شاپ سے دو غیرملکی باشندوں نے پانی خرید کر پیا اس دوران شہریوں نے حرکات مشکوک گزرنے پر انہیں قابو کر نے کے بعد ماڈل ٹائون پولیس کو اطلاع کر دی ، جس پر پو لیس نے فوری پہنچ کر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے مشکوک افراد تھائی لینڈ کے باشندے ہیں انکا نام عبدالرحمان اور صدیق ہے جو تین سال سے گجرات کے علاقہ میں تبلیغی مرکز میں دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے کوائف کی چیکنگ کے علاوہ ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔