ملائشین ائرلائن کی پرواز کے ہچکولے مسافر اور عملہ کے افراد زخمی
کوالالمپور (رائٹرز) ملائشیا ائر لائنز کی لندن سے کوالالمپور آنیوالے طیارے کو دوران پرواز ائرپاکٹ کے باعث شدید جھٹکے لگے جس کے باعث مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوگئے۔ فلائٹ ایم ایچ ون میں 378 مسافر سوار تھے۔ بے آف بنگال کے اوپر طیارے کو جھٹکے لگے۔ کوالالمپور پہنچنے پر زخمیوں کو میڈیکل عملے نے طبی امداد دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں طیارے کے اندر چیزیں بکھری نظر آرہی ہیں۔