• news
  • image

عظیم باکسر محمد علی کے انتقال پر دنیا بھر میں سوگ

تین بار عالمی چمپئن بننے والے عظیم لیجنڈ باکسر محمد علی گزشتہ دنوں 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ 1942ءکو لوزویل امریکہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 22 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ یہ ان کا ہی اعجاز تھا کہ انہوں نے باکسنگ کے کھیل کو شہرت کے بام عروج تک پہنچایا۔ کروڑوں لوگ ان کا مقابلہ دیکھنے کے لئے میچ سے قبل ہی ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے تھے۔ انہوں نے ویت نام جنگ پر حکومت امریکہ کی پالیسیوں کی شدید مخالفت بھی کی اور جنگ میں شرکت نہیں کی۔ وہ ایک سچے اور پکے مسلمان ہونے کے ساتھ ایک بہترین باکسر کے طور پر بھی دنیا بھر میں مشہور تھے۔ ان کے حس مزاح اور حکیمانہ اقوال کی ایک دنیا مداح رہی۔ باکسنگ کے رنگ میں ان کی پھرتیاں اور مخالف باکسر پر تابڑ توڑ حملے دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔32 برس قبل پارکسن (رعشہ) کی بیماری کی وجہ سے انہوں نے باکسنگ سے کنارہ کشی کی۔ ان کی ایک بیٹی لیلیٰ نے بھی باکسنگ میں نام کمایا۔ ان کی وفات پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ وہ 1980ءمیں پاکستان بھی آئے تھے۔ ان کی تدفین جمعہ کے روز لوز ویل میں ہوگی۔ جہاں انکے سوگ میں سرکاری عمارات پر امریکی پرچم سرنگوں ہے۔ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن