• news

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ‘ پاکستانی خاتون جاں بحق‘ خاوند اور 3بچے زخمی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایک پاکستانی فیملی کو سعودی عرب میں کار کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون سہیلہ شریف جاںبحق ہوگئیں جبکہ گھر کے سربراہ مسٹر شریف اپنے تین بچوں سمیت شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ پاکستانی خاندان جس کا تعلق اسلام آباد سے ہے ریاض سے جدہ کے لئے کار میں جا رہا تھا کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے خاتون سہیلہ شریف موقع پر جاںبحق ہو گئی جبکہ اس کے خاوند اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب/حادثہ

ای پیپر-دی نیشن