• news

سی پیک منصوبے کا آغاز خیبر پی کے سے کرنا ہوگا، دوسرا راستہ تباہی کی طرف جائیگا: نسیم ولی

چارسدہ (نامہ نگار) اے این پی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں خیبر پی کے کو زیادہ سے زیادہ حصہ دے کر اسکا آغاز یہاں سے کیا جائے، اگر سی پیک میں خیبر پی کے کو اسکا حق نہ دیا گیا تو اگلے دس برسوں میں پختونوں سمیت دیگر چھوٹی قوموں کے بچے گلے میں کشکول ڈالیں گے۔ ولی باغ چارسدہ میں کاریڈور فرنٹ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ کا آغاز خیبر پی کے سے کرنا ہوگا ورنہ دوسرا راستہ تباہی کی طرف جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ذمہ داری سب سے پہلے نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کی ہے کہ وہ اس صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں مگر وہ اس میں نا کام ہو چکے ہیں اور صرف اعلانات سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ سی پیک منصوبے میں روٹس کے ساتھ ساتھ گیس، بجلی اور دیگر سہولیات بھی خیبر پی کے کو ملنی چاہئیں۔
نسیم ولی

ای پیپر-دی نیشن