جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجاز الاحسن کوسپریم کورٹ کاجج جبکہ لاہورہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس سید منصور علی شاہ کو لاہورہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کردی ہے۔ کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہوا۔ سندھ ہائیکورٹ میں سات ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کا معاملہ زیرغورآنے کے بعد کمشن نے تین سینئروکلاء نام ڈراپ کردئیے گئے، چار ججوں کی شمولیت سے سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی تعد اد 37 ہوجائیگی۔ دریں اثناء اجلاس میں جوڈیشل کمشن کے قواعد 2010 ء میں ترامیم کیلئے جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔