بجٹ پر قومی اسمبلی میں میری تقریر سرکاری ٹی وی پر کیوں نہیں دکھائی: خورشید شاہ براہ راست دکھائی، حکومتی ترجمان
اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سرکاری ٹی وی پر ان کی تقریر نہ دکھائے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر اسمبلی نے غلط بیانی سے کام لیا ہے ، بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں یہ طے ہوا تھا اپوزیشن لیڈر کی تقریر سرکاری ٹی وی براہ راست نشر کرے گا،ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے، یہ مذاق اس پارلیمان کے ساتھ ہے، اس سے بدمزگی میں اضافہ ہو گا۔ آج ہمیں بتایا جائے تقریر کیوں نہیں دکھائی گئی۔ دوسری جانب حکومتی ترجمان نے کہا ہے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا احتجاجی حقائق کے منافی ہے۔ خورشید شاہ کی قومی اسمبلی میں تقریر ٹی وی پر براہ راست دکھائی گئی۔