• news

عبدالستار ایدھی کو بیرون ملک علاج کیلئے ملک ریاض کی پیشکش، پاکستان میں ڈاکٹروں سے مطمئن ہیں: بلقیس ایدھی

کراچی(آن لائن) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کا عبدالستار ایدھی کو علاج کی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک ریاض کے نہایت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہمیں یاد رکھا۔ تاہم ان کا علاج ملک میں تسلی بخش طریقے سے جاری ہے اور وہ معالجین سے بھرپور مطمئن ہیں۔ عبدالستار ایدھی کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ابھی ان کو ملک سے باہر منتقل کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ عبدالستار ایدھی کی بیٹی نے بھی اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تھی جس کو معالجین نے رد کرتے ہوئے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے باعث گردہ ٹرانسپلانٹ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ ملک ریاض کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو مکمل علاج کی پیشکش کر دی گئی تھی۔ ٹیلی فون پر ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے جہاں بھی علاج کرانا چاہیں ہم علاج کرا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن