• news

کنجوانی: پانچ افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی‘ مقدمہ درج

کنجوانی (نامہ نگار) پانچ افرادنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں چک 549 گ ب کے رہائشی بلال کی ہمشیرہ (و) کھیتوں میں گئی جہاں اسے فرزند، آصف اور جاوید وغیرہ نے پکڑ لیا اور قریبی مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ گڑھ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن