• news

بنگلہ دیش: ایس پی کی بیوی کا مذہبی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قتل، موٹر سائیکل پر 3 افراد کے بیٹھنے پر پابندی

ڈھاکہ (رائٹرز) نامعلوم مذہبی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایس پی کی بیوی کے قتل کے بعد بنگلہ دیش بھر میں موٹر سائیکل پر 3 افراد کی سواری پر پابندی لگا دی گئی ملک کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے ڈھاکہ میں صحافیوں کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر صرف چلانے والے کے علاوہ ایک شخص کو بھانے کی اجازت ہو گی تیسرا کوئی بچہ ہو یا بیوی اسے ساتھ لیجانا ممنوع ہو گا۔ واضح رہے کہ اتوار کو چٹاگانگ میں موٹر سائیکل سواروں نے ایس پی باہل اختر کی بیوی محمودہ کو سڑک پر سر میں چاقو مارنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا واردات کا شبہ جمعیت المجاہدین اور داعش کے مقامی کارندوں پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن