بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار مقامی حکمران ہیں، زہری: گورننس کا فقدان ہے: جنرل عامر
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ترقی کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے، بلوچستان میں گورننس کا فقدان کی وجہ سے ترقی کا عمل بہتر انداز میں نہیں ہو پا رہا۔ بلوچستان کا وقت تبدیل ہونے والا ہے۔ پاکستان اور چین کا سٹریٹیجک رشتہ ہے خطے میں تبدیلی آر ہی ہے۔ اقتصادی راہداری سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہمیں تیاری کرنی ہوگی ۔ آنیوالا دور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں رمضان میں اشیا کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہے تاجر برادری کو اخلاقی جراًت کا مظاہر کرتے ہوئے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کو متوازن رکھیں یہ بات انہوںنے بلوچستان وسیع ترقیاتی منصوبہ بندی کے عنوان پر سمینار سے خطاب میں کہی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہاکہ بلوچستان نا امید نہیں ہے یہاں کے لوگوں کے حوصلے بلند ہے۔ عوام نے اپنی سمیت کا تعین کر لیا ہے اور یہاں ترقی ہوکر رہے گی۔ ہماری نیت صاف ہے اور ہم ترقی میں اپناکردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ گزشتہ 10 برس ہم پر بم برسائے گئے میری فیملی کو مجھ سے چھین کر یہ تاثر دیا گیا کہ ہم نے ثناء اللہ زہری کی کمر توڑ دی ہے لیکن میں بزدل نہیں میرے حوصلے پہاڑوں سے بلند ہے بزدل حکمران کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہوتا پہلا بجٹ امتحان ہے عوامی بجٹ تشکیل دے کر اس امتحان میںکامیابی حاصل کرینگے بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے حکمران ہیں یہاں لوگ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو سب ٹھیک ہوتا ہے اور پنجاب کی بلے بلے کا نعرہ لگایا جا تاہے لیکن جب اقتدار ختم ہو تو پنجابی سامراج کانعرہ لگایا جا تاہے ہم آنے والی نسلوں کو ایک سنبھالا ہوابلوچستان دینا چاہتے ہیں۔ امن و امان، تعلیم اور صحت اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں، صوبے کی سیاسی اور ملٹری قیادت صوبے کی ترقی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔