• news

پرویز خٹک پر تنقید، 5 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز سے پارٹی میں نئی جنگ شروع

لاہور (فرخ سعید خواجہ) تحریک انصاف کے خیبر پی کے سے پانچ ارکان قومی اسمبلی انجینئر داود خان، کرنل (ر) امیر اللہ خان مروت، ساجد نواز، خیال زمان خان اور جنید اکبر خان کو چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر شوکاز نوٹس جاری کرنے پر تحریک انصاف میں ایک نئی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ عمران خان نے ان پانچ ممبران قومی اسمبلی کی خیبر پی کے کے وزیراعلی پرویز خٹک اور انکی صوبائی حکومت پر نوکریاں بیچنے، کرپشن کرنے اور کرپٹ عناصر کی سرپرستی کرنے جیسے الزامات عائد کئے تھے۔ ان ممبران قومی اسمبلی نے نوائے وقت کو بتایا وہ عمران خان کے ویژن کے مطابق تبدیلی کے خواہاں ہیں لیکن پرویز خٹک کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن