• news

نئے صوبے کی بات کرنیوالوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری نیت کراچی کو بہترین شہر بنانے کی ہے، کراچی میں پانی کی ضرورت پوری کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منوڑہ میں بیس کروڑ کی لاگت کے ڈیڑھ کلو میٹر طویل پل کا سنگ بنیاد رکھا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس پل سے عوام اور نیوی دونوں فائدہ اٹھائیں گے۔ کراچی میں کمشنر کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ نئے کمشنر کراچی نے پہلے تھر میں اچھے کام کئے اور اب وہ کراچی میں کریں گے، جبکہ سندھ حکومت کی نیت کراچی کو بہترین شہر بنانا ہے۔ حکومت نئے صوبے کی بات کرنے والوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ سندھ کو توڑنا پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن