پنجاب حکومت کا 6 لاکھ کسانوں کو سمارٹ فون دینے کا منصوبہ، وزیراعلی نے منظوری دیدی
لاہور (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کو ریلیف پیکج دینے کے بعد پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آ گئی۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے 6 لاکھ کسانوں کو اب سمارٹ فونز دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ موسمیات مل کر موبائل سوفٹ ویئر تیار کریں گے۔ کسانوں کو ان فونز کے استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت بھی دی جائیگی۔ سمارٹ فون فراہم کرنے کا مقصد موسم کی پیشگی اطلاع فراہم کرنا ہے جبکہ ای کریڈٹنگ کے ذریعے کسانوں کو سالانہ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ مذکورہ منصوبے کی ابتدائی منظوری وزیراعلی نے ویڈیو لنک اجلاس میں دیدی ہے۔