• news

شریعت ایکٹ اور اسلامی نظام نافذکرنے کی درخواست سے جواب طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک میں اسلامی نظام اور شریعت ایکٹ نافذ کرنے کی درخواست پر سیکرٹری قانون ، سپیکر قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے پاکستان میں اسلامی نظام اور شریعت ایکٹ نافذ کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست ایک شہری عبدالجلیل نے اپنے وکیل توفیق آصف کے ذریعے دائر کی تھی ۔ توفیق آصف ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شریعت ایکٹ کے تحت پاکستان میں اسلامی قانون نافذ العمل کیا جائے ۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری قانون، سپیکر قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ مقدمے کی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن