• news

خوشاب: پولیس مقابلہ میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کمانڈر ہلاک

جوہر آباد (نامہ نگار) خوشاب میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ کالعدم تنظیم کا کمانڈر یونس دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔ واضح رہے اس نے کچھ عرصہ قبل تھانہ وادی سون نوشہرہ میں سکیورٹی انچارج محمد بشر کو تھانے کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا دہشت گرد سے خودکش جیکٹ 2 کلو بارود برآمد جب کہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ضلع خوشاب کی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن