بحریہ گوادر‘ ملحقہ پانیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے: نیول چیف
لاہور (آن لائن) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور 45 ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ گوادر اور اس سے ملحقہ پانیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ہماری قومی ترقی اور سکیورٹی درحقیقت میری ٹائم سیکٹر کی ترقی سے جڑی ہے اور پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ایک مضبوط بحریہ سے ہی ممکن ہے۔ اندرونی سکیورٹی خطرات معاشرے کے ہر شعبے کو متاثر کررہے ہیں۔