چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی راہداری کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا: آرمی چیف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + صباح نیوز) پاکستان میں متعین چین کے سفیر سن دی ڈانگ نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ خطہ میں سلامتی کی صورتحال اور پاک چین معاشی راہداری جیسے امور زیرغور آئے۔ چین کے سفیر نے خطہ میں استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک ہر صورت مکمل ہوگا۔