• news

عمران اور بلاول نے عیدالفطر کے بعد کارکنوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے بعد اپنی اپنی جماعتوں کو سڑکوں پر آنے کے لئے تیاری کی ہدایت کردی اور اس کی وجہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کا نہ اٹھایا جانا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عید کے بعد پنجاب کو احتجاجی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں صوبے کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور احتجاجی سرگرمیاں ہوں گی۔ دوسری طرف عمران خان نے پارلیمنٹ سے باہر تحریک چلانے کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کی ہدایت کی۔ دیگر ارکان اسمبلی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی حکومت مخالف تحریک کے لئے متحرک ہوجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن