• news

بائیسویں آئینی ترمیم : الیکشن کمشن کے تمام اختیارات چیف الیکشن کمشنر کے سپرد

اسلام آباد (این این آئی)بائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے الیکشن کمشن ممبران کے تمام اختیارات ختم کر کے تنہا چیف الیکشن کمشنر کو سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا گیا۔ حکومت نے الیکشن کمشن کے ارکان اور چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے آئین کے آرٹیکل 213 سے 222 تک میں ترامیم کیں۔ آئین کے آرٹیکل 219 میں حکومت نے خاموشی سے لفظ الیکشن کمشن کے فرائض کو الیکشن کمشنر کے فرائض سے تبدیل کر دیا۔ ترمیم کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینٹ اور مقامی حکومتوں کے انتخابات سمیت انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ٹریبیونل کا تقرر چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریوں میں شامل کر دیا گیا ہے۔ آرٹیکل 219 میں ترمیم سے پہلے یہ ذمہ داری کمیشن ارکان اور چیف الیکشن کمشنر پر مشتمل کمشن کے پاس تھی۔

ای پیپر-دی نیشن