رمضان المبارک کے احترام میں پھانسیاں مؤخر
اسلام آباد (این این آئی) رمضان المبارک کے احترام میں جیلوں میں قید سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسیاں ایک ماہ کے لئے موخر کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جیل حکام کے مطابق رمضان المبارک کے احترام میں تختہ دار پر کسی بھی قیدی کو نہیں لٹکایا جائے گا۔ عید الفطر کے بعد جیلوں میں بند سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔